ابنا: اطلاعات کے مطابق امیر کویت کی توہین کے الزام میں کویت کی پارلیمنٹ کے سابق رکن مسلم البراک کو قید کی سزا کے حکم کے بعد سینکڑوں افراد نے اس سزا کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر اس قسم کے غیرمنصفانہ احکامات واپس نہ لیے گئے تو ان کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کویت کے سابق رکن پارلیمنٹ مسلم البراک کو انٹرنیٹ پر امیر کویت کی توہین کرنے کی بنا پر پانچ سال قید کی سزا سنائی گئي ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 409423
کویت میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کر کے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔